مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں چینی کمپنی ہوآوی کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانزو کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو توڑنے کے شبہ میں گرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں چینی کمپنی کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانزو کو گرفتار کرلیا گیا، انہیں ممکنہ طور پر امریکہ بیدخل کر دیا جائے گا۔ چینی ایگزیکیٹو پر ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، کینیڈا میں چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ گرفتار چینی ایگزیکٹیو نے کینیڈین، امریکی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی لہذا کینیڈا فوری طور پر چینی ایگزیکٹو کو رہا کرے۔ چین نے گرفتاری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کینیڈا میں چینی کمپنی ہوآوی کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانزو کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو توڑنے کے شبہ میں گرفتارکرلیا ہے۔
News ID 1886230
آپ کا تبصرہ